Loading
چین میں پہلی مرتبہ ہیومنائیڈ روبوٹس کے درمیان ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) مقابلے کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک روبوٹ نے زبردست ہیڈ کک لگا کر اپنے حریف کا سر جسم سے الگ کر دیا۔
یہ منفرد مقابلہ چینی کمپنی ’انجن اے آئی‘ کی جانب سے الٹیمیٹ روبوٹ ناک آئوٹ لیجنڈ کے تحت شین ژین نانشان کلچرل اینڈ اسپورٹس سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں معروف ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس اسٹار ڈونی ین نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس مقابلے میں 10 ممالک سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں آن لائن کوالیفائنگ مرحلے کے بعد 32 ٹیمیں فائنل تک پہنچیں۔ تمام ٹیموں کو انجن اے آئی کے’ٹی 800‘ ہیومنائیڈ روبوٹ فراہم کیے گئے جنہیں اپنی مرضی کے مطابق آرمر اور انجینئرنگ میں تبدیلیاں کر کے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا۔
View this post on Instagram
مقابلے میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، سنگھوا یونیورسٹی، ژیجیانگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہانگ کانگ سمیت کئی معروف تعلیمی اداروں کی ٹیموں نے شرکت کی جبکہ مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ یوآن رکھی گئی۔
روبوٹس کی کارکردگی کا جائزہ موشن کنٹرول، توازن، فیصلہ سازی، پاور سسٹم اور ساختی مضبوطی سمیت مختلف تکنیکی معیاروں کی بنیاد پر لیا گیا۔
تقریب کے دوران اس وقت حاضرین حیران رہ گئے جب ایک روبوٹ نے شاندار ٹورنیڈو کک لگا کر اپنے حریف کا سر جسم سے الگ کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل