Sunday, July 19, 2026
 

موٹروے پولیس کی کارروائی، فراڈ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

 



موٹروے پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم۔4 پر فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں سیکشن سے فراڈ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق ملزمان ننکانہ صاحب میں ایک شہری سے فراڈ کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ سیف سٹی لاہور سے موصول ہونے والی اطلاع پر موٹروے پولیس نے مشتبہ ہونڈا سوک گاڑی کو روک لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے10 لاکھ روپے نقد رقم اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ رقم اور گاڑی کو پولیس تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد، ضلع ننکانہ صاحب میں پہلے ہی مقدمہ درج تھا۔ موٹروے پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل