Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں شرکت کریں گے جہاں وہ اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے فیصلہ کن مقابلے کے بعد فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔
نیو جرسی میں کھیلے جانے والے فائنل میں ٹرمپ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے ہمراہ اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی فیفا ورلڈ کپ میچ میں اسٹیڈیم جا کر شرکت کریں گے۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے مبینہ طور پر فیفا صدر جیانی انفانٹینو سے رابطہ کرکے امریکا کے فارورڈ فولارن بالوگن کا ریڈ کارڈ معطل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر شفافیت اور اثر و رسوخ کے حوالے سے بحث چھڑ گئی تھی۔
نیویارک میں فیفا کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ 2026 کو تاریخ کا کامیاب ترین کھیلوں کا ایونٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شاید دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب اسپورٹس ایونٹ ثابت ہوا ہے، یہ واقعی حیرت انگیز رہا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ نے امریکا میں فٹبال کی مقبولیت میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ فٹبال کے بڑے مداح ہیں جبکہ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ان کے والد وکٹر کناوس بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدر ٹرمپ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل