Tuesday, July 21, 2026
 

راولپنڈی؛ طالبہ کو راہ چلتے غیر اخلاقی حرکات کرکے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

 



تھانہ چکلالہ کے علاقے میں طالبہ کو راہ چلتے غیر اخلاقی حرکات کرکے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی پڑھنے جا رہی تھی، عاقب نامی ملزم نے دیکھ کر نازیبا حرکات کیں اور جملے کسے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار ممتاز کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو ٹھوس شواید کی ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل