Loading
ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اپنی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ کو لاہور کی ضلع کچہری میں چیلنج کرتے ہوئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی۔
علی حیدر آبادی نے اپنے وکیل رانا انتظار حسین کے ذریعے عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی اہلیہ کی انگلی فریکچر ہونے سے متعلق میڈیکل رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ان کی اہلیہ کی انگلی ٹوٹی ہی نہیں، لہٰذا موجودہ میڈیکل رپورٹ درست نہیں اور اس کی دوبارہ جانچ کرائی جائے۔
ٹک ٹاکر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل