Tuesday, July 21, 2026
 

ازبکستان کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں بڑی پیش رفت متوقع

 



ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجائیف آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ 20 اور 21 جولائی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں توسیع اور ترامیم سے متعلق پروٹوکول پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت چین کوریڈور کو اضافی تجارتی راستے کے طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سامان کی بلا تعطل نقل و حمل جاری رکھی جا سکے۔ اس انتظام کے تحت پاکستان، ازبکستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے چین کے راستے تجارتی رسائی حاصل کرے گا، جبکہ ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور علاقائی روابط کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت بھی ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان پانچ سالہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔ دورے کے دوران بزنس ٹو بزنس(بی ٹو بی) فورم بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ازبکستان کی 100 سے زائد کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل