Monday, July 20, 2026
 

ورلڈ کپ فائنل سے قبل فٹبال کے دیوانوں کی اجتماعی شادی، 750 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک

 



فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل میکسیکو کے شہر گواڈالاخارا میں فٹبال کے شائقین کے لیے ایک منفرد اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں 750 جوڑوں نے اجتماعی شادی میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ ورلڈ کپ فائنل کی خوشیوں کے موقع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں دلہنوں اور دلہوں نے اپنی محبت کے ساتھ ساتھ فٹبال سے وابستگی کا بھی اظہار کیا۔ تقریب میں شریک جوڑوں نے فین زون میں ایک ساتھ شادی کی رسومات ادا کیں۔ نوبیاہتا دلہن کارمین نے اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی دونوں محبتوں کو ایک ساتھ جوڑ دیا، ایک دوسرے سے محبت اور فٹبال سے محبت۔ ???????? Mass wedding for football fans in Mexico ahead of World Cup final "We combined our love for both things –- our love of football and our love for the person we're with," says newlywed Carmen, standing beside her husband as 750 couples get married in the Guadalajara fan zone… pic.twitter.com/uHAcRYgla5 — AFP News Agency (@AFP) July 19, 2026 ورلڈ کپ کے تاریخی فائنل سے قبل اس منفرد اقدام کو محبت، اتحاد اور کھیل کے جذبے کی خوبصورت علامت قرار دیا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل