Loading
مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ووٹنگ کل راولاکوٹ اور پلندری کے علاوہ آزاد کشمیر بھر میں پروگرام کے مطابق ہوگی، جبکہ ان دونوں اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ووٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پورے آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقوں کے ریٹرننگ افسران تک پولنگ میٹیریل پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ صرف ایک بلوچ حلقے کا انتخاب امیدوار کی وفات کے باعث ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ان شاء اللہ بروقت ہوں گے اور تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت افواجِ پاکستان، رینجرز اور دیگر نیم فوجی دستے سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔
جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی متفقہ رائے سے الیکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے اور عام انتخابات بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل