Thursday, July 23, 2026
 

برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، بلومبرگ

 



برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے پر امریکا کو ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ایسے حملوں کو براہِ راست جنگ میں شمولیت کے بجائے دفاعی کارروائی قرار دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جمعے کیئر اسٹارمر نے سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی کیا جس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور برطانیہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ تاہم وزیراعظم اینڈی برنہم کے دفتر کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر سفارتی حل نہ نکلا تو ایران کی پک ایکس ماؤنٹین میں واقع جوہری تنصیب بھی ممکنہ امریکی حملے کا ہدف بن سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل