Loading
ناروے اور مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے دوستوں اور گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا جشن منایا۔
ہالینڈ نے اپنی گرل فرینڈ ازابیل ہوگسینگ جوہانسن اور قریبی دوستوں کے ہمراہ ایک یاٹ پر اپنی چھبسویں سالگرہ منائی۔
View this post on Instagram
جشن کے دوران مزیدار کھانوں، موسیقی، گالف اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ ایک موقع پر ہالینڈ وائکنگ ہیٹ پہنے بھی نظر آئے۔
بعد ازاں وہ ایک ڈے کلب پہنچے جہاں انہیں ڈی جے بوتھ پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے ہالینڈ نے لکھا، ’’سب کی محبت کا شکریہ، میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی اور مجھے یہ بہت پسند آرہا ہے۔‘‘
ہالینڈ کی گرل فرینڈ ازابیل جوہانسن نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، جس پر اسٹار فٹبالر نے مختصر جواب دیتے ہوئے صرف ’نائس‘ (اچھا ہے) لکھا، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
واضح رہے کہ ارلنگ ہالینڈ اور ازابیل جوہانسن کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور 2024 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ارلنگ ہالینڈ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ناروے کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جہاں ناروے کو انگلینڈ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ورلڈ کپ کے بعد اب ہالینڈ کی توجہ دوبارہ مانچسٹر سٹی کی جانب سے آئندہ سیزن کی تیاریوں پر مرکوز ہے، جہاں اگلے ماہ ٹیم کے میچز شیڈول ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل