Wednesday, July 22, 2026
 

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی، پمپ پر گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں کمی

 



پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے باعث پٹرول 322 روپے جبکہ ڈیزل 368 روپے 45 پیسے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔ بڑھتی قیمتوں کے باعث پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ گئی، جبکہ کئی پٹرول پمپ بھی بند کر دیے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہم پر رحم کرے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرے۔ ان کے مطابق پہلے موٹر سائیکل کی ٹینکی فل کراتے تھے، لیکن اب صرف ڈیڑھ سو روپے کا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے مہنگائی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہر صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں چیک کرتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل