Wednesday, July 22, 2026
 

کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار

 



شہر میں کیے گئے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2  شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پرانا گولیمار  کے علاقے میں پاک کالونی پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ساتھ مل کر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں ریاست جدگال گروہ کے 2 مبینہ شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر عرف دادا اور جمشید عرف سندھی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، ایک ایم پی فائیو، ایک منی کلاشنکوف، گولیاں اور 1300 گرام چرس بھی برآمد کی گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم زبیر عرف دادا منشیات کے نیٹ ورک اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل