Loading
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم پریڈ چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میسی نے بیونس آئرس میں ٹیم کی اوپن ٹاپ بس پریڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نجی طیارے کے ذریعے براہِ راست اپنے آبائی شہر روزاریو چلے گئے جہاں وہ کچھ وقت اہلِخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
ورلڈکپ کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت کامیابی حاصل کی جبکہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ لمحات بھی دیکھنے میں آئے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ملا تاہم کئی کھلاڑی امریکا ہی میں رک گئے جبکہ 15 کھلاڑی ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کے ہمراہ فتح پریڈ میں شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق میسی اپنی مصروفیات سے وقفہ لے کر والدین، خورخے میسی اور سیلیا کوچیتینی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ان کے والد صحت کے مسائل کے باعث ورلڈکپ کے دوران اسٹیڈیم نہیں جا سکے تھے۔
شکست کے بعد میسی نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، تاہم ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیل کر قوم کو ایک بار پھر متحد کیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل