Loading
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان آج 26 کروڑ کی ابادی سے تجاوز کر چکا ہے، ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے زیادہ آبادی پیدا کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2030 تک ہم آبادی کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک بننے جا رہے ہیں، دنیا حیران تھی کہ یہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد میں گزشتہ دونوں منعقد ہونے والی پاک چائنہ فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی کانفرنس میں 240 وفود آئے 140 چائنیز کمپنیاں آئیں، 340 دوطرفہ بزنس میٹنگز ہوئیں، 22 کمپنیز نے معاہدے سائن کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 629.5 ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، کانفرنس کے بعد ان 22 کمپنیز سے گفتگو شروع ہے کہ کس طرح چیزوں کو گراونڈ پر لے کر آئیں گے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں 13 اقسام کی ویکسین لگائی جاتی ہیں جو سب باہر سے امپورٹ ہوتی ہیں، پاکستان کی پہلی ویکسین کا پالیسی ڈاکیومنٹ بنا دیا گیا ہے، آج پاکستان 85 فیصد دوائیں خود بناتا ہے، 85 فیصد دواؤں کا 95 فیصد خام مال امپورٹ کرتے ہیں،
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل