Loading
محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری کر دی۔
حکام کے مطابق داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے، طلبہ کیلئے پسندیدہ کالج میں داخلے کے لیے میرٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق صوبہ سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
محکمہ کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کر لیں تاکہ داخلے کا مرحلہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل