Wednesday, July 22, 2026
 

طالبان رجیم کا تاریک دور،افغان خواتین کیخلاف صنفی امتیاز کو ریاستی پالیسی بنا دیا

 



طالبان رجیم کے تاریک دور میں  افغان خواتینکے یخلاف صنفی امتیاز کو ریاستی پالیسی بنا دیا گیا ہے۔ قابض طالبان رجیم نے افغانستان کو دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ جبکہ افغان خواتین کے لیے قید خانہ بنا دیا  ہے۔ طالبان رجیم نے افغان خواتین سے بنیادی انسانی حقوق اور باوقارزندگی کے تمام مواقع چھین لیے ہیں۔ برطانوی جریدے دی نیو ورلڈ کے مطابق غیر قانونی افغان طالبان رجیم  ریاستی سطح پر خواتین کا وجود مٹانے کی پالیسی پر گامزن ہے، جہاں  2021 سے چھٹی جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اورخواتین کے کام کے حق کومحدود کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 کے بعد سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا تناسب21 فیصد سے کم ہو کر17.7 فیصد رہ گیا ہے۔ اقوام متحدہ نےخبردارکیاکہ تربیت یافتہ پیشہ ورخواتین کی کمی بچوں کی تعلیم،صحت اورمستقبل کے مواقع تباہ کر دے گی۔ جریدے کے مطابق خواتین کی محرومی کے باعث افغانستان کوسالانہ 8 کروڑ40 لاکھ ڈالرزکا اقتصادی نقصان ہو رہا جومزید بڑھے گا۔ افغان تائیکوانڈو کھلاڑی اورانسانی حقوق کی رہنما مرضیہ حمیدی نے کہا کہ  طالبان رجیم نے خواتین کوعوامی زندگی سے مٹا دیا ، تعلیم پر پابندی لگائی اورامتیازی سلوک کو ریاستی پالیسی بنا دیا  ہے۔ طالبان رجیم ایسے معاشرے کے تصور کوعملی جامہ پہنانے کے قریب ہیں جہاں خواتین کوعوامی زندگی سے پوری طرح خارج کردیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل