Wednesday, July 22, 2026
 

مودی نے اقتدار بچانے کیلئے مظاہرین کیخلاف فوجی طاقت کا استعمال شروع کردیا

 



نوجوانوں کی تحریک سے خوفزدہ مودی سرکار کی ایما پر بھارتی فوج اپنے ہی عوام پر ٹوٹ پڑی۔ نااہل مودی حکومت امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی مقبولیت سے بوکھلا گئی۔ پارٹی کے دھرنے میں شریک انسانی حقوق کے کارکن وانگچک کوزبردستی  اسپتال منتقل کئے جانے پرصورتحال مزید سنگین ہوچکی ہے، بھارتی حکومت کا فوج کے ذریعے نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد اوراقتدار بچانے کیلئے ریاستی اداروں کے استعمال پرعوام میں غم وغصہ پھیل گیا ہے۔ بھارتی میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے احتجاج کرنے والوں کو منتشرکرنے کیلئے پولیس کے ساتھ مل کرڈنڈے برسائے اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ناقدین کے مطابق نااہل مودی حکومت نے اپنے جابرانہ اقتدارکو طول دینے کیلئے بھارتی فوج کوبھی سیاست زدہ کردیا ہے۔  مودی حکومت کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف تشدد نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کی قلعی کھول کررکھ دی ہے، نئی دہلی احتجاج سے سامنے آنے والی ویڈیوزسے ظاہرہوتا ہے کہ بھارتی فوج اپنے ہی بے گناہ لوگوں پر تشدد میں ملوث ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل