Loading
امریکا کی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ کی خوشی مناتے ہوئے دنیا کی سب سے طویل فوس بال ٹیبل تیار کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
نیو یارک کی ایک کمپنی نے 525 فٹ لمبی فوس بال ٹیبل تیار کی، جو تقریباً 112 عام سائز کی فوس بال ٹیبلز کے برابر ہے۔
اس منفرد ٹیبل کا عملی مظاہرہ 11 جولائی کو بروکلین کی ایک سڑک پر کیا گیا، جہاں درجنوں افراد نے ایک ساتھ کھیل میں حصہ لیا۔
https://www.facebook.com/GuinnessWorldRecords/videos/longest-table-footballfoosball-table-16002-m-525-ft-by-teremana-this-huge-foosba/27818133081115748/
اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے مائیکل ایمپرک بھی موجود تھے، جنہوں نے ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی۔
مائیکل ایمپرک کے مطابق شدید گرمی کے باوجود تقریب کامیابی سے مکمل ہوئی۔ یہ فوس بال ٹیبل حقیقت میں نہایت شاندار تھی، جو شہر کے ایک بلاک سے بھی زیادہ فاصلے تک پھیلی ہوئی تھی۔
اس سے قبل دنیا کی سب سے طویل فوس بال ٹیبل کا ریکارڈ ترکیے کے پاس تھا، جہاں 2023 میں 497 فٹ 8.4 انچ لمبی ٹیبل بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل