Thursday, July 23, 2026
 

گھریلو ملازم پر تشدد کی فوٹیج اور بچے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، مقدمہ درج

 



گھریلو ملازم پر تشدد کی فوٹیج اور متاثرہ بچے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا جب کہ پولیس نے اس معاملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کمسن بچے علی جبار کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں  اس نے بتایا کہ مجھے پہلے بھی مارا گیا تھا، جس کے باعث بازو پر سوجن آئی تھی، لیکن اب وہ کم ہو گئی ہے۔ بچے نے بتایا کہ ٹانگ پر بھی تشدد کیا گیا، جس کا زخم موجود ہے۔  بچے نے بتایا کہ تشدد عادل ساجد نے کیا تھا۔ ایک دن چھت نہیں دھوئی جس پر پہلے ڈانٹا گیا۔ چھت پر پانی کے بغیر صفائی کی، جس پر تشدد کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم عادل ساجد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی  ہے۔ مقدمے میں بچوں پر تشدد یا بدسلوکی کی دفعہ 328 اے کو شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے عوام،پولیس حکام کے نام اپیل کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے کے ساتھ تحریر تھا کہ دوست کے فلیٹ کے سامنے گھر میں بچے پر مسلسل تشدد ہوتے دیکھا۔ کچھ دن پہلے گھر کے سربراہ،ایک ہفتے بعد اس کے بیٹے کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا۔ ویڈیو گھر کے سامنے فلیٹ کی کھڑکی سے بنائی گئی۔ متعدد مرتبہ بچے پر لوہے کے راڈ سے تشدد کرتے دیکھا ہے۔یہ سب کچھ ویڈیو بنانے والے کی آنکھوں کے سامنے رات کے وقت ہو رہا تھا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ گھر کی بیرونی تصویر اور لوکیشن بھی موجود تھی اور اس میں پولیس سے بچے کی حفاظت یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل