Saturday, July 25, 2026
 

وفاقی سول حساس ادارے اور موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

 



شہر قئد میں وفاقی سول حساس ادارے اور موچکو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔  کارروائی کے دوران 66 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان اور لینڈ کروز جیپ برآمد کرلی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گاڑی میں بڑی مقدار میں منشیات چھپا کر بلوچستان سے کراچی اسمگل کر رہے تھے۔ پولیس خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر حب ریور روڈ پر ناکہ بندی کی گئی جس پر لینڈ کروز میں سوار ملزمان پولیس کو دیکھ کر تیز رفتاری سے گاڑی کچے راستے سے چلاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی الٹ گئی۔ اس دوران وفاقی سول حساس ادارے اور موچکو پولیس نے گاڑی میں سوار 2 ملزمان فیصل اور عبدالولی کو گرفتار کر کے 66 کلو چرس برآمد کرلی جو کہ پیکٹوں کے شکل میں گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے اسمگل کی جا رہی تھی جسے ناکام بنا دیا ، گرفتار منشیات فروشوں سے ان کے نیٹ ورک سے جوڑے دیگر کارندوں کے حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل