Loading
سعودی عرب میں یونانی اہلکاروں کے زیراستعمال فضائی دفاعی نظام نے یمن سے فائر کیے گئے میزائل مار گرائے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب میں یونانی فوجی اہلکاروں کے زیرانتظام فضائی دفاعی نظام نے یمن سے ینبع کی آئل ریفائنریوں پر داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی سول ڈیفنس نے ینبع میں ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ دو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا تھا اور اس کا ہدف ینبع کی آئل ریفائنریاں تھیں اور یہ میزائل یمن سے داغے گئے تھے۔
ایک اور ذریعے نے بھی میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کیے جانے کی تصدیق کی۔
رپورٹ کے مطابق یونان نے2021 میں ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب میں امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی ایک بیٹری نصب کر رکھی ہے، جسے یونانی فوجی اہلکار استعمال کرتے ہیں اور اس کا مقصد سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا تحفظ کرنا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل