Saturday, July 25, 2026
 

کراچی، منگھوپیر میانوالی کالونی میں تیز ہوا کے باعث دیوار گرنے سے نوجوان جاں بحق

 



شہر قائد میں منگھوپیر میانوالی کالونی کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ خواج محمد ولد شیریں خان کے نام سے کی گئی۔ جبکہ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ مکان کی دیوار جو نئی بنائی تھی وہ تیز ہوا کی وجہ سے بھائی پر گر گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل