Sunday, July 26, 2026
 

ہری پور: سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے پر شہری فخر زمان کو 8 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا

 



ایف آئی اے سائبر کرائم کیس میں ہری پور کےشہری فخر زمان کو 8 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزاسنادی گئی۔ اسپیشل کورٹ نے PECA ایکٹ کی دفعات کے تحت مجرم قرار دیاجرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2 سال 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ ذرائع کےمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے درج مقدمے میں ہری پور کے رہائشی فخر زمان ولد رکن زمان کو انسدادِ الیکٹرانک جرائم ایکٹ PECA-2016 کے تحت مجموعی طور پر 8 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ اسپیشل کورٹ کے سینئرمعزز سول جج مجیب الرحمان کی عدالت ایف آئی اے/این سی سی آئی اےنے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالتی دستاویزات کے مطابق فخر زمان کے خلاف پولیس اسٹیشن کرائم سرکل ایف آئی اے ایبٹ آباد میں FIR نمبر 15/2021 مورخہ 08.06.2021 درج کی گئی۔ PECA-2016 کی دفعات 20، 21، 24 بمعہ 109 PPC کے تحت چارج کیا گیا تھا، دفعہ 20 PECA: 3 سال سخت قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ اضافی سادہ قید ہوگی۔ دفعہ 21 PECA 3 سال سخت قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر 1 سال اضافی سادہ قید ہوگی۔ دفعہ 24 PECA 2 سال سخت قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 1 سال اضافی سادہ قید ہوگی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو حکم دیا ہے کہ مجرم فخر زمان ساکن بندی منیم تحصیل و ضلع ہری پور کو اپنی تحویل میں لے کر مذکورہ سزائیں قانون کے مطابق مکمل کروائی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل