Sunday, July 26, 2026
 

عالمی جونیئر اسکواش: مصر کے محمد زکریا کا نیا ریکارڈ، بھارت کی انہت سنگھ بھی چیمپیئن

 



مصر کے 18 سالہ محمد زکریا مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے جبکہ بھارت کی انہت سنگھ نے ویمن جونیئر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ کینیڈا کے نیاگرا آن دی لیک میں عالمی اسکواش جونیئر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 7 محمد زکریا نے ہم وطن نمبر 2 سیڈ ایڈم حول کو 1ـ2 سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر بننے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اب ان کی نظریں عالمی ٹائٹل پر ہیں۔ ویمن ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارت کی 18 سالہ انہت سنگھ نے مصر کی 2 سیڈ رقیہ سالم کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دے کر مصر کی مسلسل 16 برس کی سبقت ختم کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل