Loading
لاہور میں محکمہ وائلڈ لائف نے کاہنہ سے سفید شیر کے بچوں کا جوڑا بازیاب کر لیا، جسے سفاری زو منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملتان میں بدیسی پرندوں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ راجن پور میں فاختہ کے غیر قانونی شکار پر ایک ملزم کو گرفتار کرکے 15 ہزار روپے محکمانہ جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور، ملتان اور راجن پور میں کی گئی کارروائیوں کے دوران دو ملزمان سے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا، میانوالی میں وائلڈ لائف رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیتر بازی کا ٹورنامنٹ رکوا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل