Sunday, July 26, 2026
 

جان شیرخان اسکواش ٹورنامنٹ: عالمی کھلاڑی ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی 0-3سے مات دے دی

 



عالمی کھلاڑی ناصر اقبال نے انس علی شاہ کو بآسانی 0-3سے مات دے کر جان شیر خان مارخور چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ 2026 جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مصحف شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے اپنے حریف کے خلاف مکمل طور پر بالادستی قائم کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ ناصر اقبال نے  محض 15 منٹ کے  مقابلے میں پہلا گیم 1-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 3-11 سے کامیابی پا کر تیسرے گیم میں 3-11 فتح حاصل کرتے ہوئے  وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔  اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل