Sunday, July 26, 2026
 

جماعت اسلامی کی درخواست پر ڈسکو بیکری پر پل بنانے کا منصوبہ روک دیا، میئر کراچی

 



میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈسکو بیکری چورنگی پر ٹریفک کے دباؤ کے باعث فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم جماعت اسلامی کے متعلقہ ٹاؤن چیئرمین کی درخواست پر اس منصوبے پر پیش رفت روک دی گئی۔ یہ بات انہوں نے گلستان جوہر میں منور چورنگی انڈر پاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں سڑکوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز، پارکس، کھیلوں کے میدانوں اور دیگر شہری سہولتوں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی جلد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ آئندہ ایک سال کے دوران کراچی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز ہوگی اور شہری واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل