Loading
لودھراں میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی گھریلو تشدد کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون نے اپنے شوہر اور اس کے اہل خانہ پر مبینہ تشدد اور ناروا سلوک کے الزامات عائد کیے جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون اور ملزم کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو بعد ازاں شادی میں تبدیل ہوگئی۔
تاہم شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت درج کرائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش قانون کے مطابق جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل