Loading
شہر قائد میں فرئیر پولیس نے دہلی کالونی میں گھر کے میں گھس کر بچی کو ہراساں کرنے والے اوباش شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق فرئیر کے علاقے دہلی کالونی میں واقع گھر میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو فرئیر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
ایس ایچ او فرئیر انسپکٹر خادم حسین نے بتایا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم آلحیدر عرف فرحان کو گرفتار کر کے متاثرہ بچی کے والد زوہیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے گرفتار ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک لگایا ہوا ہے بچی کے گھر میں داخل ہوتے ہی ملزم بھی بچی کے پیچھے پیچھے گھر میں داخل ہوجاتا ہے اور بچی کا تعاقب کرتا ہے اور بچی کو ہراساں کرتا ہے۔
تاہم بچی چیخ و پکار شروع کردیتی ہے جس پر ملزم فوری طور پر فرار ہوجاتا ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل