Loading
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مظاہرین کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ احتجاج کرنے والے ایسے عناصر ہیں جن کی نوعیت اُن گروہوں سے ملتی جلتی ہے جنہیں ماضی میں ریاست نے تیار کیا مگر بعد میں وہی ریاست کے لیے مسئلہ بن گئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ احتجاج میں شامل افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے اور ان کی سرگرمیوں کا تعلق کسی سیاسی مطالبے سے نہیں بلکہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں اس لیے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے جو بھی کارروائی کریں گے وہ ناگزیر ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کاز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی گروہ کو تشدد یا دباؤ کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقوق کے حصول کی نہیں بلکہ ریاستی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ملکی اور غیر ملکی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، جبکہ مظاہروں کے دوران اسلحے کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ معمول کا عوامی احتجاج نہیں۔
حکومتی رہنماؤں نے واضح کیا کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل