Loading
ٹام ہالینڈ کی نئی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک غیر متوقع ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
’روٹن ٹومیٹوز‘ کی ویب سائٹ کے مطابق ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ٹومیٹومیٹر پر 90 فیصد اسکور حاصل کیا ہے۔ فلم کی ریٹنگ ابتدائی طور پر مثبت تھی مگر پہلے جائزے کے بعد اس میں کمی ہوئی۔
’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘،’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے واقعات کے بعد پیٹر پارکر کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرتی ہے۔ فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر کے کردار میں نظر آئیں گے، جو نیویارک شہر کی حفاظت کے ساتھ اپنی زندگی اور شناخت کو دوبارہ سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹام ہالینڈ کی اسپائیڈر مین فلموں میں سب سے زیادہ اسکور ’نو وے ہوم‘ کے پاس ہے، جبکہ نئی فلم 90 فیصد اسکور کے ساتھ اس فرنچائز میں سب سے کم ریٹنگ حاصل کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
فلم میں ٹام ہالینڈ کے ساتھ زینڈایا، سیڈی سنک، جیکب بیٹالن اور جون برنتھل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 31 جولائی کو ریلیز ہو گی۔
فلم کا ٹیزر دیکھیے:
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل