Wednesday, July 29, 2026
 

پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل

 



لاہور تا کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی ہے۔ قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ شالیمار ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔ دوسری جانب، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس ٹرین کو اب براستہ ساہیوال کراچی چلایا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل