Wednesday, July 29, 2026
 

انگلی چٹخا کر بیٹر کو آؤٹ کرانے کا الزام، انگلینڈ کی مقامی کرکٹ لیگ میں تحقیقات شروع

 



انگلینڈ کی نارتھ یارکشائر اینڈ ساؤتھ ڈرہم کرکٹ لیگ کے ایک مقامی میچ میں مبینہ دھوکا دہی کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سالٹ برن اور نارٹن کے درمیان سیکنڈ الیون ڈویژن ٹو کے میچ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بظاہر سالٹ برن کا ایک فیلڈر بیٹر نعمان شبیر کے شاٹ کے دوران چٹکی بجاتا دکھائی دیتا ہے۔ اسی لمحے وکٹ کیپر جوش بوز گیند کیچ کرتے ہیں، اپیل کی جاتی ہے اور امپائر بیٹر کو آؤٹ قرار دے دیتے ہیں۔ An amateur cricket match has made global headlines after a fielder was accused of cheating by clicking his fingers to get a wicket. pic.twitter.com/Rdy5XgmClW — Test Match Special (@bbctms) July 28, 2026 سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیلڈر نے چٹکی بجا کر ایسا تاثر دینے کی کوشش کی کہ گیند بلے کا کنارہ لے کر وکٹ کیپر کے پاس گئی جس سے امپائر کو دھوکا ہوا۔ لیگ انتظامیہ نے واقعے پر باقاعدہ شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ کارروائی مکمل ہونے تک مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ادھر مڈلزبرو سیکنڈ الیون کے کپتان روری کوٹریل نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ سالٹ برن نے گزشتہ میچ میں بھی اسی نوعیت کی مبینہ بے ضابطگیاں کی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو کے معاملے پر دونوں فریقین اور لیگ حکام کے درمیان اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل