Loading
کراچی سے چوری اور چھینی گئی 24 گاڑیاں بلوچستان سے برآمد کرلی گئیں، جنہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اورڈی جی سیف سٹی بلوچستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت کراچی پولیس اور بلوچستان پولیس کے درمیان ملزمان کا ڈیٹا کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ معاہدے میں ملزمان کی گرفتاریاں اور حوالگی بھی شامل ہے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق معاہدے کے تحت کراچی سے چوری و چھینی گئی 24 گاڑیاں بلوچستان سے برآمد کرلی گئی ہیں اوربرآمد کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان نے کراچی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ برآمد کی جانے والی گاڑیاں شہر قائد کےمختلف علاقوں سے سال 2021 سے سال 2026 کے درمیاں چوری و چھینی گئی تھیں۔ گاڑیوں کے چوری اورچھینی جانے کے واقعات کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق برآمدکی جانے والی گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ معاہدے کے تحت برآمد شدہ گاڑیاں ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل