Loading
شہر قائد میں نئی موٹر سائیکل رکھنا شہریوں کا جرم بن گیا، نارتھ کراچی سکیٹر 11 اے ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔
موٹر سائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر میاں بیوی کے موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہی ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان اچانک سامنے آ جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی جبکہ شہری کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی اور ملزمان موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔
واردات تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واردات گزشتہ رات ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل