Wednesday, July 29, 2026
 

سوشل میڈیا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مولانا طاہر اشرفی

 



چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے  کہ سوشل میڈیا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ علماء و مشائخ کانفرنس کے اعلامیے میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور خودکش حملوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وطن کا دفاع کرنے والوں اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی پیغامِ پاکستان کی خلاف ورزی کرے گا، ہم اس کے پشت پر کھڑے نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ اس پر قابو پایا جائے۔ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پر جو دکھایا گیا، اس پر ملکی ادارے حرکت میں آئے اور کارروائی کی۔ ہمارے آٹھ ہزار علماء شہید ہو چکے ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اس فوج کے سپہ سالار نے امت کو لڑائی سے بچایا۔ اسرائیل کیا چاہتا ہے، آپ کو معلوم ہے، اس جنگ سے بچانے والے ہمارے سپہ سالار اور وزیراعظم ہیں۔ مدارس کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں، میں خود ایک دینی مدرسے کا طالب علم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے امن کی خاطر جہاں جانا پڑا جائیں گے، تمام اکابرین امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اور اگر ہمارے لوگ اور ملک امن و امان کی طرف آ جائیں تو ہم ہر جگہ جانے کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل