Loading
راولپنڈی میں سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ بعض زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر مدین سے پشاور جا رہی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل