Loading
پاکستان ٹیلی وژن کی سابق نیوز کاسٹر اور ممتاز سماجی شخصیت جہاں آرا معین اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔
جہاں آرا معین 1973 میں پاکستان ٹیلی وژن نیوز سے وابستہ ہوئیں جہاں انہوں نے انگریزی خبروں کی بیک گراؤنڈ کمنٹری سے کام کا آغاز کیا اور بعد ازاں باقاعدہ نیوز کاسٹر بن گئیں۔
وہ 1999 تک پی ٹی وی نیوز کے ساتھ وابستہ رہیں۔ جہاں آرا معین خبروں کی درست ادائیگی پر بہت محنت کرتی تھیں اور اپنے آپ کو حالاتِ حاضرہ سے باخبر رکھتی تھیں۔انہوں نے مختلف جامعات کے ساتھ وزیٹنگ فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی کام کیا جبکہ اقوامِ متحدہ، ورلڈ بینک، یونیسکو اور یو این ڈی پی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ بھی خدمات انجام دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل