Wednesday, July 29, 2026
 

لاہور میں مکان کی چھت منہدم، ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلیے آپریشن جاری

 



لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی محمد دین کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کی حدود سکھ نہر اسٹاپ بھٹہ محمد دین کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے 8 سے 10 افراد دبے ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مکان کی چھت ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی، حادثے کی اطلاق 10 بج کر 57 منٹ پر موصول ہوئی جس کے بعد رضاکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نکالنے کیلیے 20 رضاکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل