Loading
برطانیہ ایک شخص نے 116 برس بعد لائبریری سے لی گئی دو کتابیں واپس لوٹا دیں۔ یہ کتابیں ان کے دادا نے لائبریری سے لی تھیں۔
کونوی لائبریریز کے مطابق مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں اُس وقت کی Llanrwst Public Library and Reading Room سے حاصل کی تھیں۔
لائبریری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری دونوں عالمی جنگوں میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے۔
View this post on Instagram
لائبریری کے عملے نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال پرانی کتابوں کو دوبارہ ہاتھ میں لینا اور اس خاندان کی دلچسپ کہانی کا حصہ بننا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔
یہ غیرمعمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین نے پوتے کی ایمانداری اور اپنے دادا کی امانت واپس کرنے کے جذبے کو خوب سراہا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل