Loading
شہر قائد میں کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی سیکٹر 32/A لنک روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت نور ولد بشیر کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، دو موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل