Wednesday, July 29, 2026
 

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ

 



مشرق وسطیٰ میں کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکا-اسرائیل جنگ کے دوبارہ آغاز کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 87.55 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ کے شروع میں برینٹ کی قیمت 72 ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے غیریقینی صورت حال کے باعث قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا تھا اور برینٹ کی قیمت بھی 3.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور فی بیرل قیمت 86.94 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل