Loading
سرجانی ٹاؤن، سعید آباد، سچل، بلال کالونی، مدینہ کالونی، زمان ٹاؤن، ڈیفنس اور لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 11 زخمی سمیت 13 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فونز، کیش رقم، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خدا کی بستی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ عادل ولد شیر عالم کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام اکبر ولد اصغر بتایا۔ گرفتار ملزمان سے ایک 12 بور شارٹ گن، ایک پستول مع گولیاں، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
سعید آباد پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ سیکٹرE/4 روٹ نمبر X-3 منی بس اسٹاپ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 33 سالہ علی گل ولد دودو خان کے نام سے کی گئی، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
سچل پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسکیم 33 چانڈیو چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 35 سالہ رحیم ولد عصمت اللہ خان کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
بلال کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 5/E اپنا شادی لان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد فہد ولد غلام محی الدین کے نام سے کی گئی، گرفتار ڈاکو سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
مدینہ کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ 7 نمبر قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 36 سالہ ظفر علی ولد محمد حسین کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی۔
ڈیفنس پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قیوم آباد سی آر روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ محمد کامران ولد محمد یامین اور 25 سالہ عبدالقدیر ولد عبدالصمد کے ناموں سے کی گئی جبکہ دیگر گرفتار دو ملزمان نے اپنے نام حسنین ولد اسلام دین اور حمید ولد خادم حسین بتائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں مع گولیاں، دو موبائل فونز، کیش رقم اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی ابراہیم حیدری سوزوکی شوروم کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 25 سالہ عبدالرافع ولد طارق اور 27 سالہ عرفان ولد نور محمد کے ناموں سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں مع گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
لانڈھی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکٹر 36 بی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ اظہر ولد اقبال کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ڈاکو نے اپنا نام محمد شاکر بتایا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول مع گولیاں، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل