Loading
یوکرین پر روسی میزائل اور ڈرون حملے کے دوران دو بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ لہٰذا شہری فضائی حملوں کے انتباہات پر دھیان رکھیں۔
یوکرین کی فوج نے ملک بھر میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاع دی۔ یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب زیلنسکی نے اس ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تاکہ امریکا پر زور دیا جائے کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل تیار کرنے کا لائسنس فراہم کرے۔
ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ دو لڑکیاں، جن کی عمریں 5 اور 12 سال تھیں، ان چھ افراد میں شامل ہیں جو یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریہ کے قریب ایک گاؤں میں اس وقت مارے گئے جب ایک بیلسٹک میزائل نے ایک نجی گھر کو نشانہ بنایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل