Thursday, July 30, 2026
 

لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو نورین نیازی کی گرفتاری سے روک دیا

 



لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے حکم دیا کہ نورین نیازی ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ درخواست گزار کے مطابق این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رکھا ہے، عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے لیکن خدشہ ہے کہ این سی سی آئی اے گرفتار کر لے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل