Loading
تھانہ سرور روڑ پولیس کا اٹارنی جنرل کے گھر غلط چھاپے مارنے کے معاملے پر ایس پی کینٹ اختر نواز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایس پی کینٹ اختر نواز کو فوری عہدے کے چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایس پی کینٹ اختر نواز کو ناقص سپروژن پر عہدے سے ہٹایا گیا۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لانے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے بتایا کہ جب پولیس آئی تو صرف ملازم گھر پر تھے، پولیس اہلکاروں نےگھر کے باہر رکھےگملے بھی توڑ دیے، پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لےگئی تھی۔
اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل