Loading
فرانس کے شہر اورنج میں پولیس نے ایک گھر سے کارڈبورڈ کے ڈبوں میں پانچ نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد ایک جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق خاتون نے حال ہی میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھ۔ ڈبے میں رکھی لاشیں گلنے سڑنے کے مرحلے میں تھیں اور انہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھ کر کارڈبورڈ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔
خاتون جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے اور اس کے شوہر دونوں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
فرانسیسی استغاثہ اس معاملے کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے مبینہ قتل کے طور پر دیکھ رہی ہے جبکہ فرانزک معائنے سے بچوں کی موت کی وجوہات اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کے دیگر بچوں کو بچوں کے تحفظ کے اداروں کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں پیدا ہونے والا نومولود بچے کے مستقبل کا فیصلہ متعلقہ عدالت کرے گی۔
تفتیش ابھی جاری ہے۔ پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل