Thursday, July 30, 2026
 

عمران خان کی بہنیں انسداد دہشتگردی عدالت سے اشتہاری قرار

 



انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ عدالت کی جانب سے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے  جب کہ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ قبل ازیں پولیس نے آج اشتہاری کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، جس پر عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیا۔ کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے  کی جب کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل