Thursday, July 30, 2026
 

کیا دھنوش بھی تھلاپتی وجے کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں؟

 



بالی ووڈ اور ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایتکار دھنوش ایک بار پھر اپنی ممکنہ سیاسی انٹری کی خبروں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اداکار دھنوش نے حال ہی میں مداحوں کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ صرف فلمی تقریبات تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنی یکجہتی کو عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے بھی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا، ’’اتنے لوگوں کا ایک جگہ جمع ہونا ایک بڑی طاقت ہے۔ اس طاقت کو ایک مقصد دینا چاہیے۔ صرف آڈیو لانچز اور فین میٹنگز تک محدود رہنے کے بجائے اپنے علاقوں کے لوگوں کی ضروریات کو سمجھیں اور جہاں ممکن ہو ان کی مدد کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے آپ پر مزید فخر ہو، اور مجھے یقین ہے کہ آپ ایسا کریں گے۔‘‘ دھنوش کی اس تقریر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید وہ بھی تھلاپتی وجے کی طرح سیاست میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ Big messaging by Dhanush on political entry- but is there really space for one more actor-turned-politician in TN??! pic.twitter.com/on8VGIvniB — Akshita Nandagopal (@Akshita_N) July 27, 2026 کئی صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ دھنوش کی باڈی لینگویج اور اندازِ گفتگو ان کی ممکنہ سیاسی انٹری کا اشارہ دے رہے ہیں، جبکہ بعض نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ مستقبل میں وجے کی جماعت تملگا ویٹری کزگم میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ دھنوش نے اب تک سیاست میں آنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل