Loading
شاد باغ میں گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی، جس میں ملزم کو نازیبا حرکت کر کے فرار ہوتے دیکھا گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، ملزم پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکل پر بھاگ گیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق شاد باغ پولیس کی جانب سے ملزم کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی جو نہ روکا، جس کے بعد ملزم تیز رفتاری کی وجہ سے پل سے گر گیا اور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم عثمان مسیح کے بازو پر چوٹ آئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل